سند ھ کے تمام وزراماہا نہ اربوں روپے فریال تالپوراور زرداری کودیتے ہیں:ذولفقار مرزا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میر مرتضی بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں آصف علی زرداری نے روکاوٹیں پیدا کرکے کیس خراب کیا۔ بلاول بھٹو کے بغیر پیپلز پارٹی کا مستقبل زیرو ہے۔ بدین سمیت اندرون سندھ میں زرداری کی پی پی پی کو آئندہ الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سندھ حکومت کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہو ئے بلاول ہاؤس کے اخراجات برداشت کرنے کی ڈیل پرمکیش چاولہ کو وزارت دی گئی ماہانہ کرڑوڑوں روپے کا بھتہ تحفہ کے طور پرتمام وزراء فریال تالپور کو پیش کرتے ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتل نہ پکڑے جانا گزشتہ حکومت کی ناہلی تھی۔ اصو ل کی جنگ لڑ رہا ہوں۔آصف زرداری نے خفیہ مقام پر ملنے کی پیشکش کی ہے جسے میں نے مسترد کردیا۔مجھے قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے وقت آنے پر بہت سے خوفناک رازوں سے پردہ اٹھاؤں گا ۔
مقامی اخبار روز نامہ خبریں کو انٹر ویو دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء ذولفقار مرزا نے کہاکے سندھ حکومت کے تمام محکموں میں کرپشن عروج پر ہے تمام وزارتیں ماہانہ بھتہ ٹھیکے پر دی گئی ہیں سندھ حکومت کے تمام وزراء ماہانہ اربوں روپے فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو دیتے ہیں انہوں نے کہا کے گزشتہ دور حکومت بلاول ہاوس کے اخراجات بر داشت کرنے کی ڈیل پر مکیش چاولہ کو وزارت دی گئی ڈیل کے پیسے پی ا ئی اے کے پائلٹ عبیدالرحمن کے ذریعے ادا ہوتے رہے انہوں نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامیر مرتضی بھٹو کے قتل کیس کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کیں جس سے قاتلوں کو فائدہ پھنچا محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا جانا پیپلز پارٹی کی نااہلی ہے ۔
محترمہ کی شہادت کا فائدہ اصف علی زرداری کو پہنچا۔ بلاول کے بغیر پیپلز پارٹی کا مستقبل زیرو ہے میرے اور آصف کے جھگڑے میں بلاول کی خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ وہ اس معاملے میں زرداری کے ساتھ نہیں ہے بلاول کوپارٹی کے معاملات سے جان بوجھ کر دور رکھا جارہا ہے جس سے جیالے مایوس اور دلبر داشتہ ہوتے جا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکراچی میں مختلف جرائم میں نوے فیصد ملوث ہے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے پونیں تین لاکھ اسلحہ لائسنس کی منظوری دی لیکن ڈیڈھ لاکھ اسلحہ لائسنس ڈی سی او نے جاری کیے آ صف علی زرداری نے ایم کیو ایم کو سیٹ رائٹ کرنے کے لئے ہدایات دیاور کہا کے موجودہ اسمبلی میں آپ سے زیادہ جاندار شخص اور کوئی نہں جسکو وزارت داخلہ کی ذمداری دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے بغیر آئندہ الیکشن میں آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی کوشکست کا سامنا کرناپڑے گا۔بدین سمیت اندورن سندھ میں پچیس سے زیادہ نشستوں میں موجودہ پیپلز پارٹی کو بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔