بینڈ میت برادرز کے گانے بے بی ڈول اور ’’چٹیاں کلائیاں‘‘ چوری کے نکلے
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فلم سازکبھی پاکستانی فلموں کی کہانیاں چرالیتے ہیں تو کبھی ان کے گلوکار پاکستانی فنکاروں کی دھنیں اور بول ایسی ہی ایک چوری مشہور بینڈ میت برادرز کی پکڑی گئی ہے۔میت برادرز کے اس گیت پر سنی لیونی کی اداؤں نے کردیا سبھی کو گھائل، گانا ہوا راتوں رات ایسا ہٹ کہ ہر طرف اسی کی دھنیں گونجنیں لگیں اور پھر آیا میت برادرز کا ایک اور گانا چٹیاں کلائیاں، یہ ساز اور بول بھی پرستاروں کو خوب بھائے۔لیکن اب اس بینڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے پتا چلا ہے کہ یہ دونوں گانے میت بردارز کے نہیں بلکہ ان کے اصل تخلیق کار پاکستانی بلوچ فنکار ہیں۔ چٹی کلائیاں کو بھی کچھ ایسے ہی تروڑ مروڑ کے پیش کیا گیا۔یعنی ذرا سی عقل سے کی جانے والی اس نقل کے لیئے بھارتیوں نے ہمیشہ کی طرح پاکستانی صلاحیتوں کو کامیابی کی سیڑھی بنایا۔