بلاول بھٹو زرداری دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ،استقبال کیلئے تیاریاں عروج پر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بختاور بھٹو کے ہمراہ دبئی سے روانہ ہو گئے ہیں اوروہ سات ماہ کے طویل عرصہ بعد پاکستان آ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری دبئی سے کراچی پہنچیں گے اور ان کی آمد پر استقبال کیلئے بھر پور طریقے سے بلاول ہاﺅس میں تیاریاں جاری ہیں ۔بلاو ل 18اکتوبر 2014کو ہونے والے جلسے کے بعد وطن سے چلے گئے تھے جس کے بعد وہ ذولفقار علی بھٹو کی برسی پر بھی وطن واپس نہیں آئے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی پر بلدیاتی انتخابا میں جلسے اور جلوس کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امور کو بھی دیکھیں گے۔