چین کے ساتھ کوئلے کی ترسیل کا معاہد ہ ہو گیا ،ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ اور نہ ضرورت ہے :سعد رفیق

چین کے ساتھ کوئلے کی ترسیل کا معاہد ہ ہو گیا ،ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ ...
چین کے ساتھ کوئلے کی ترسیل کا معاہد ہ ہو گیا ،ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ اور نہ ضرورت ہے :سعد رفیق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہناتھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے ذریعے کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ ہواہے اس لیے ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی اب اس کی ضرورت ہے ۔سعد رفیق کا کہناتھا کہ ساہیوال کے کول پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جس کے لئے کوئی قرض نہیں لیا بلکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت پروجیکٹ مکمل ہوگا اور دسمبر 2017 میں پلانٹ کام شروع کردے گا جہاں کوئلے کی ترسیل کے لئے مال گاڑیوں کی ضرورت ہوگی جس کے پیش نظر دیرپا اور مناسب قیمت پر 55 نئے انجن اور مال گاڑیاں خریدیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کوئی رکاوٹ نہیں، قوم اور ریاست کو مل کر اقتصادی راہداری کو تحفظ دینا ہوگا، ہم آنے والی نسلوں کو پرامن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتے ہیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -