ایف آئی اے کو پاکستانی نوجوانوں کو ڈگری جاری کرنے سے متعلق ریکارڈ مل گیا

ایف آئی اے کو پاکستانی نوجوانوں کو ڈگری جاری کرنے سے متعلق ریکارڈ مل گیا
ایف آئی اے کو پاکستانی نوجوانوں کو ڈگری جاری کرنے سے متعلق ریکارڈ مل گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے کمپیوٹر سے پاکستانی نوجوانوں کو ڈگری جاری کرنے سے متعلق ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایگزیکٹ سے تحویل میں لئے جانے والے کمپیوٹرز کی چھان بین کے دوران ایک فہرست ملی ہے جس ایسے افراد کے موبائل نمبرز، نام اور پتے درج ہیں جو ایگزیکٹ سے ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں یا ابھی انہیں ڈگریاں جاری کی جانی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملنے والی فہرست کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے اور اس فہرست سے حاصل ہونے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فہرست سے حاصل ہونے والے تمام افراد کو آج شام تک نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اور تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کتنے افراد ڈگریاں لے چکے ہیں اور کن افراد کو ابھی ڈگری ملنی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -