بلاول بھٹو کی آمد، ائیرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات مکمل، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاﺅس جائیں گے

بلاول بھٹو کی آمد، ائیرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات مکمل، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ...
بلاول بھٹو کی آمد، ائیرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات مکمل، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاﺅس جائیں گے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان آمد کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کیلئے سیکیورٹی عملہ ائیرپورٹ پہنچ گیا ہے اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی ائیرپورٹ پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ایس ایس یو اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ دبئی سے روانہ ہو چکا ہے جو شام 4:45 پر کراچی ائیرپورٹ پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاﺅس پہنچیں گے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -