قومی اقتصادی کونسل نے مالی بجٹ 2015-16 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

قومی اقتصادی کونسل نے مالی بجٹ 2015-16 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
قومی اقتصادی کونسل نے مالی بجٹ 2015-16 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اقتصادی کونسل نے مالی بجٹ 2015-16 کیلئے 1,514 ارب روپے کا سالانہ ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میںمالی بجٹ 2015-16 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مالی بجٹ 2015-16 کے اہداف کی بھی منظوری دی گئی ہے اور صوبوں کے مطالبے پر صحت کیلئے 11 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے بہبود آبادی کیلئے 5 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ واٹر کورسز کے کیلئے رواں مالی سال 2 ارب روپے جاری کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے مجموعی طور پر 1,514 روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا جس کے تحت وفاقی ترقیاتی بجٹ 580 ارب روپے سے بڑھا کر 700 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 814 ارب روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگلے سال اقتصادی شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ زرعی ترقی کا ہدف 3.9 فیصد، آئندہ بجٹ میں برآمدات کا ہدف 25 ارب 50 کروڑ ڈالر اور اگلے مالی سال کیلئے ملکی مجموعی پیداوار کا ہدف 5.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -