شیراکوٹ میں سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی

شیراکوٹ میں سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی
شیراکوٹ میں سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شیراکوٹ کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے میں سلنڈر کی دکان پر گیس بھرائی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران سلنڈر ڈھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔

مزید :

لاہور -