لیگی دھڑوں کے اتحاد میں اہم پیش رفت، 7 جون کو اہم اجلاس طلب، دعوے نامے جاری

لیگی دھڑوں کے اتحاد میں اہم پیش رفت، 7 جون کو اہم اجلاس طلب، دعوے نامے جاری
لیگی دھڑوں کے اتحاد میں اہم پیش رفت، 7 جون کو اہم اجلاس طلب، دعوے نامے جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے اہم اجلاس 7 جون کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں اتحاد کے خدوخال کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور 7 جون کے اجلاس میں اتحاد کے خدوخال کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے ق لیگ، فنکشنل لیگ، اے پی ایم ایل، اے ایم ایل اور مسلم لیگ جونیجو کو دعوت دی گئی ہے۔ غوث علی شاہ نے تمام لیگی دھڑوں کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں اور تمام دھڑوں کی جانب سے اجلاس میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -