نادرا اپنی رپورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بچا رہا ہے: عمران خان

نادرا اپنی رپورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بچا رہا ہے: عمران خان
نادرا اپنی رپورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بچا رہا ہے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا پر بھی دباﺅ ڈالا جا رہا ہے اور نادرا اپنی رپورٹ میں ایاز صادق کو بچا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ فراہم کر دی ہے تاہم جب پیشی کا وقت آیا تو چیئرمین نادرا بیرون ملک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، اس دھاندلی کا کوئی تو ذمے دار ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کنٹرول میں ہو تو کون سا الیکشن شفاف ہو سکتا ہے؟
عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کوئی پولیس اہلکار بھی سیاسی بنیاد پر بھرتی نہیں کیا گیا اور حکومت پولیس کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتی جبکہ سندھ اور پنجاب پولیس کا رویہ سب کے سامنے ہے۔ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنی چاہئے تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -