میاں افتخار کو حفاظتی تحویل میں لیا، صورتحال ایسی بنی کہ گرفتار کرنا پڑا: آئی جی ناصر درانی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ پولیس کے انسپکٹر جنرل ناصر درانی نے کہا ہے کہ میاں افتخار کو حفاظتی تحویل میں لیا لیکن صورتحال ایسی بنی کہ گرفتار کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی ناصر درانی نے کہا کہ پولیس بغیر کسی دباﺅ کے کام کر رہی ہے اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہو گی۔ میاں افتخار حسین کو حفاظتی تحویل میں لیا لیکن صورتحال ایسی بنی کہ گرفتار کرنا پڑا تاہم مقتول کے والد کے بیان پر صورتحال تبدیل ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران جتنے بھی واقعات ہوئے بلاتفریق کارروائی کی گئی اور اب بھی قانون کے مطابق ہی کارروائی کریں گے۔