آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بیٹنگ میں کوئی پاکستانی بلے باز نہیں، سعید اجمل دوسرے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بیٹنگ میں کوئی پاکستانی بلے باز نہیں، سعید اجمل ...
آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بیٹنگ میں کوئی پاکستانی بلے باز نہیں، سعید اجمل دوسرے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے تاہم ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی بھی شاہین جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق 29 مئی کو جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح آئی سی سی نے آج تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں ورلڈکپ فاتح آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ دوسرا نمبر بھارت کا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ کی طرح ون ڈے رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ چوتھے، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں بنگلہ دیش آٹھویں اور پاکستان نویں نمبر پر برقرار ہے۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے۔ اس فہرست میں سری لنکا پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور ویسٹ انڈیز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئرز کی رینکنگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے تحت ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پہلے نمبر پر کمار سنگاکارا، دوسرے نمبر پر اے بی ڈویلیئرز، ہاشم آملہ تیسرے، سٹیو سمتھ چوتھے، جو روٹ پانچویں، کین ولیم سن چھٹے، اینجلو میتھیوز ساتویں اور پاکستان کے یونس خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل کے ٹاپ ٹین بلے بازوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پہلے، کمار سنگاکارا دوسرے، ہاشم آملہ تیسرے،ویرات کوہلی چوتھے، دلشان پانچویں، شیکھر دھون چھٹے اور کین ولیم سن ساتویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ اس فہرست میں حارث سہیل 17 درجے ترقی کے ساتھ 57 ویں پوزیشن، اظہر علی 56 ویں اور محمد حفیظ 2 درجے ترقی کے بعد 32 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈوپلیسس چوتھے، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکالم پانچویں، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل چھٹے، سری لنکا کے پریرا ساتویں اور بھارت کے سریش رائنا آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ ٹین باﺅلرز کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس کے تحت ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سعید اجمل 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں ڈیل سٹین پہلے، اینڈرسن دوسرے، ہیرس تیسرے، بولٹ چوتھے، ہیراتھ پانچویں، جانسن چھٹے، فلینڈر ساتویں اور براڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل کے ٹاپ ٹین باﺅلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل 5 درجے تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ اس فہرست میں مچل سٹارک کا پہلا نمبر، عمران طاہر دوسرے، ڈیل سٹین تیسرے، سنیل نارائن چوتھے، بولٹ پانچویں اور مچل جانسن چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ ٹین باﺅلرز میں بھی پاکستان کا کوئی باﺅلر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سیمیول بدری پہلے، سنیل نارائن دوسرے، سنانیاکے تیسرے، ایشون چوتھے، عمران طاہر پانچویں، ملنگا چھٹے، شکیب الحسن ساتویں اور مچل سٹارک آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -