دبئی میں پٹرول بھرنے کے دوران گاڑی میں آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ،جانئے اور خود بھی احتیاط کریں

دبئی میں پٹرول بھرنے کے دوران گاڑی میں آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ...
دبئی میں پٹرول بھرنے کے دوران گاڑی میں آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ،جانئے اور خود بھی احتیاط کریں

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول پمپوں پر یہ ہدایات واضح طور پر آویزاں کی جاتی ہیں کہ پٹرول بھروانے کے دوران گاڑی کا انجن بند کردیا جائے لیکن کچھ صارفین ان ہدایات کو توجہ کے لائق نہیں سمجھتے اور خوفناک حادثات کا سبب بن جاتے ہیں۔ دبئی شہر میں اینوک پٹرول سٹیشن 1001 پر بھی ایک ایسے ہی لاپرواہ کسٹمر کی طرف سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

مزیدپڑھیں:بجلی کے بل نے بھارتی دکاندارکی والدہ کو ہسپتال پہنچا دیا

مقامی میڈیا کے مطابق ایک رینج روور گاڑی میں پٹرول بھرا جارہا تھا کہ اچانک اس نے آگ پکڑلی جس کی وجہ سے پٹرول بھرنے والے دو ڈسپنسر اور گاڑی جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جس وقت آگ بھڑکی گاڑی کا ڈرائیور پٹرول سٹیشن پر موجود شاپنگ سنٹر میں خریداری کررہا تھا۔

پٹرول سٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ گاڑی کا انجن آن تھا جس کی وجہ سے اس نے آگ پکڑلی اور اگر فوری طور پر فائرمین سوئچ بند نہ کیا جاتا تو زیر زمین پٹرول اور ڈیزل کا بڑا ذخیرہ بھی زد میں آجاتا اور خوفناک تباہی مچ جاتی۔ دبئی پولیس نے متاثرہ پٹرول سٹیشن کو بند کردیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -