عمران خان کہہ چکے ہیں دھاندلی ہوئی تو بھرپور مدد کریں گے : ترجمان تحریک انصاف

عمران خان کہہ چکے ہیں دھاندلی ہوئی تو بھرپور مدد کریں گے : ترجمان تحریک انصاف
عمران خان کہہ چکے ہیں دھاندلی ہوئی تو بھرپور مدد کریں گے : ترجمان تحریک انصاف

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی گئی ہے لیکن عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو صوبائی حکومت بھرپور مدد کرے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگی رہنماءچیئرمین نادرا پر دباﺅ نہ ڈالیں ، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر ٹریبونل کا فیصلہ آنے دیں ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور غلط بیانی کرنا مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا وطیرہ ہے اور ان کے تمام بیانات غلط بیانی پر مبنی ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -