بلدیاتی انتخابات، امن و امان حکومت کی ذمہ داری تھی، ایک ہی دن انتخابات بھی حکومتی تجویز پر کرائے: الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات، امن و امان حکومت کی ذمہ داری تھی، ایک ہی دن انتخابات بھی ...
بلدیاتی انتخابات، امن و امان حکومت کی ذمہ داری تھی، ایک ہی دن انتخابات بھی حکومتی تجویز پر کرائے: الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں ایک ہی دن بلدیاتی انتخابات صوبائی حکومت کے کہنے پر کرائے گئے جبکہ امن وامان قائم رکھنے کی ذمہ داری حکومت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ 2 اجلاس ہوئے۔ صوبائی حکومت نے نومبر 2014ءمیں چٹھی لکھی اور دسمبر 2014ءمیں اجلاس ہوا اور دونوں اجلاسوں میں کے پی حکومت نے ایک ہی دن انتخابات کرانے پر اصرار کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن نے مرحلہ وار انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی تاہم خیبرپختونخواہ حکومت نے الیکشن کمیشن کی تجویز پر اتفاق نہیں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلدیداتی انتخابات میں امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی الیکشن کمیشن کی نہیں۔ انتخابات کے دوران وزارت داخلہ سے پولیس فورس حاصل کی گئی جبکہ فوج کی خدمات جی ایچ کیو سے لی گئیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -