تحریک انصاف باز رہے، تضحیک آمیز بیانات کا ریکارڈ الیکشن ٹریبونل میں پیش کریں گے: ترجمان نادرا

تحریک انصاف باز رہے، تضحیک آمیز بیانات کا ریکارڈ الیکشن ٹریبونل میں پیش کریں ...
تحریک انصاف باز رہے، تضحیک آمیز بیانات کا ریکارڈ الیکشن ٹریبونل میں پیش کریں گے: ترجمان نادرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قومی ادارے اور اس کے چیئرمین کے خلاف تضحیک آمیز بیانات نہ دے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اور ایاز صادق کے وکیلوں کی درخواست پر ٹریبونل میں جمع کرائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا نے پہلے بھی الیکشن ٹریبونلز میں ہر رپورٹ کا دفاع کیا ہے اور این اے 122 کی رپورٹ پر بھی دفاع کرے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی ادارے اور اس کے چیئرمین کے خلاف تضحیک آمیز بیانات نہ دے۔ نادرا ایسے تمام بیانات کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر الیکشن ٹریبونل میں پیش کرے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -