اگر زندگی میں کامیابی کی خواہش ہے تو اپنی ان عادات سے فوری چھٹکارا پائیں

اگر زندگی میں کامیابی کی خواہش ہے تو اپنی ان عادات سے فوری چھٹکارا پائیں
اگر زندگی میں کامیابی کی خواہش ہے تو اپنی ان عادات سے فوری چھٹکارا پائیں

  

لندن(نیوزڈیسک)زندگی میں کامیابی کی خواہش ہر انسان کو ہوتی ہے لیکن کچھ بری عادات کی وجہ سے یہ کامیابی مل نہیں پاتی۔آئیے آپ کو کچھ ایسی عادات کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے نجات حاصل کرکے آپ کامیاب ہوسکتے ہیں۔

مسئلے سے بھاگنا

اگر آپ کو کوئی مشکل درپیش ہوتو اس سے بھاگنے کی بجائے بہادری سے اس کا سامنا کریں۔

مزیدپڑھیں:دبئی میں خاتون خودکشی کے ارادے سے اس جگہ نہیں کھڑی،اصل مطالبہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

خود سے جھوٹ بولنا

ایک سچ ہزار سُکھ والامحاورہ تو آپ نے سن رکھا ہوگا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسان کو ہمیشہ سچ بولنا چاہیے اور جھوٹ سے بھاگنا چاہیے کہ جھوٹ کی عادت زندگی کو تباہ کردیتی ہے۔

خوف

یہ انسان کی جبلت میں شامل ہے کہ وہ خوف زدہ رہتا ہے لیکن ہر وقت انجانے خوف سے نکلنا بھی ضروری ہے ورنہ کامیابی ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے۔

خودغرضی

کبھی بھی خودغرضی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ زندگی کی کامیابی کا راز دوسروں کے لئے قربانی دینے میں پنہاں ہے۔

بہت زیادہ سوچنا

سوچنا ایک اچھی بات ہے لیکن بلاوجہ ہر بات پر سوچ میں ڈوبنے سے نہ صرف صحت تباہ ہوجائے گی بلکہ کام بھی نہیں ہوگا۔

علم کو دبا کررکھنا

کبھی بھی علم کو دبا کر مت رکھیں بلکہ اسے دوسروں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں کہ اس طرح آپ کو ایک ذہنی سکون میسر آئے گا۔

نکتہ چینی

بلاوجہ تنقید اور نکتہ چینی سے پرہیز کریں کیونکہ اس طرح آپ کسی دوسرے کی اچھی بات کی حوصلہ افزائی نہ کرپائیں گے۔

شکایت کرنا

اپنی قسمت سے ہر وقت شکایت مت کرتے رہیں بلکہ اپنے مقصد کے لئے کوشش کریں اور باقی خدا پر چھوڑ دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -