رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں درجہ حرارت 65ڈگری تک جائے گا

رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں درجہ حرارت 65ڈگری تک جائے گا
رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں درجہ حرارت 65ڈگری تک جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) موسم گرما نے دنیا بھر کے کئی ممالک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور انتہائی گرم موسم کے باعث بہت سی ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں تاہم اب سعودی عرب کے ایک ماہر ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ماہر ماحولیات عبدالرحمان محمد الغامدی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سایہ دار اشیاءکے نیچے درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ براہ راست سورج کی شعاعیں پڑنے پر درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ کچھ افراد نے ماہر ماحولیات کی اس بات کو ”بڑا دعوی“ قرار دیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت 1913ءمیں کیلیفورنیا کی ”ڈیتھ ویلی“ میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 56.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ موسم گرما 21 جون کو شمالی نصف کرے میں داخل ہو گا اور اس دوران مملکت کے اکثر و بیشتر حصوں میں درجہ حرارت انتہائی زیادہ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت بھارت میں موجودہ درجہ حرارت سے دوگنا ہو سکتا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا۔ الغامدی نے کہا کہ سورج کی تپش کیساتھ ساتھ فیکٹریوں سے خارج ہونے والا کاربن اور تپش بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بنے گی اور اس کی وجہ دنیا بھر میں آنے والے زلزلے اور مختلف ملکوں میں لگنے والی آگ ہے۔

مزید :

ماحولیات -