پولیس نے علی امین گنڈاپور کے گھر کا محاصرہ کر لیا، پریس کانفرنس کے بعد گرفتاری ہو گی

پولیس نے علی امین گنڈاپور کے گھر کا محاصرہ کر لیا، پریس کانفرنس کے بعد ...
پولیس نے علی امین گنڈاپور کے گھر کا محاصرہ کر لیا، پریس کانفرنس کے بعد گرفتاری ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلی امین گنڈا پور کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس نے علی امین گنڈاپور کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے اور علی امین گنڈا پور پریس کانفرنس کے بعد گرفتاری دیں گے۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے بعد قانون کے مطابق عمل ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے کارکنان کو بھی خاطر میں نہ لایا جائے گا اور اگر الزامات ثابت ہو گئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات کے دوران قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جا چکی ہے اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا خواہ وہ کسی بھی پارٹی کا رہنماءیا کارکن ہو۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس چوری کر کے بھاگنے کا الزام ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -