فوجی عدالتوں کی بجائے ،جنگی ٹربیونل قائم کئے جائیں ،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

فوجی عدالتوں کی بجائے ،جنگی ٹربیونل قائم کئے جائیں ،سپریم کورٹ میں درخواست ...
فوجی عدالتوں کی بجائے ،جنگی ٹربیونل قائم کئے جائیں ،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جنگی ٹربیونل کے قیام کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ،ہماری مسلح افواج دہشت گردوں سے برسرپیکارہیں ۔آئین کے تحت دہشت گردوںکے خلاف جنگی ٹربیونل میں مقدمات کی سماعت ہوسکتی ہے ۔جنگی بیونل قائم کئے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔آئین کے آرٹیکل 245کے تحت ہنگامی حالات میں ملک میں جنگی بیونل قائم کئے جا سکتے ہیں۔عدالت پارلیمنٹ کو فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق 21ویںآئینی ترمیم واپس لینے کے احکامات صادر کرئے اور ملک سے دہشت گردی کے موثر خاتمے کے لئے جنگی ٹربیونل قائم کرنے کے احکامات صادر کرئے۔

مزید :

لاہور -