سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، میاں افتخار کی رہائی کابندوست کر رہے ہیں: پرویز خٹک
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میاں افتخار کی رہائی کابندوست کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مقتول کے والد نے 164 کا بیان دیا ہے کہ میاں افتخار واقعے میں ملوث نہیں۔
انہوں نے واضح کیا میاں افتخار کے خلاف مقدمہ کے اندراج میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں اور ان کی رہائی کا بندوست بھی کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف اور خیبرپختونخواہ حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے بتایا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے امین گنڈاپور کو گرفتار کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور سے بات کر کے ناراضی کا اظہار کا کروں گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔