شکر گڑھ سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کی جوابی کاروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش

شکر گڑھ سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کی جوابی کاروائی سے ...
شکر گڑھ سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کی جوابی کاروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش

  

سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے بھی پھینکے گئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جناب رینجرز نے فائرنگ کے بعد بھرپور جوابی کاروائی کی جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ یاد رہے اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے فائرنگ کے واقعات منظر عام پر آتے رہے ہیں اور پاکستانی دفتر خارجہ متعدد مرتبہ بھارت سے سفارتی سطح پر احتجاج بھی کر چکا ہے ۔

مزید :

سیالکوٹ -