مسافر نے پرواز سے قبل ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ دیکھ کر کسی کا جہاز میں بیٹھنے کو دل نہ کرے

مسافر نے پرواز سے قبل ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ دیکھ کر کسی کا جہاز میں ...
مسافر نے پرواز سے قبل ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ دیکھ کر کسی کا جہاز میں بیٹھنے کو دل نہ کرے

  

لندن (نیوز ڈیسک) پھٹے ہوئے نوٹ جوڑنے کے لئے یا عام استعمال کی کسی چھوٹی موٹی چیز کو جوڑنے کے لئے تو ٹیپ کا استعمال عام ہے لیکن جہاز کے پرزوں کو ٹیپ کی مدد سے جوڑنا حیرت انگیز اور پریشان کن بات ہے۔

مزیدپڑھیں:ایسا صرف پی آئی اے میں نہیں ہوتا،برطانوی ایئرلائن کی ایئرہوسٹسز رنگے ہاتھوں گرفتار

برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ کو ایک مسافر نے یہی کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑنے کا دعویٰ کیا اور ایک تصویر بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھیج دی جس میں ایک ٹیکنیشن جہاز کے انجن پر چوڑی ٹیپ لگاتا نظر آتا ہے۔ ٹویٹر صارف @adtomwoodنے اس تصویر کے ساتھ لکھا ”جب بھی ایزی جیٹ والے ٹیپ کے ساتھ جہاز کو جوڑتے ہیں تو یہ بات ہمیشہ پریشان کن ہے۔“ یہ تصویر چند گھنٹوں کے دوران ساری دنیا میں پھیل گئی اور انٹرنیٹ صارفین نے اس بات پر حیرانی اور پریشانی کا اظہار کیا کہ جہاز کے انجن کے جوڑ پر ٹیپ لگائی جارہی تھی۔

دوسری جانب ایزی جیٹ ایئرلائن کے ایک نمائندے نے واضح کیا ہے کہ انجن پر لگائے جانے والی ٹیپ کوئی عام چیز نہیں بلکہ ہائی سپیڈ دھاتی ٹیپ ہے جس میں ایلومینیم کی آمیزش ہوتی ہے اور اسے جہازوں کے چھوٹے موٹے مسائل کے لئے استعمال کرنا عام بات ہے۔ نمائندے کے مطابق اس ٹیپ پر نمی، آگ اور الٹراوائلٹ شعاعوں کا اثر نہیں ہوتا اور اسے جہازوں کو گولی لگنے سے پہنچنے والے نقصان کے عارضی حل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -