بول چینل کی بندش ، دنیا نیوز نے پی ایف یو جے کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کر دیا

بول چینل کی بندش ، دنیا نیوز نے پی ایف یو جے کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کر دیا
بول چینل کی بندش ، دنیا نیوز نے پی ایف یو جے کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کر دیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی ڈگریوں کے مبینہ سکینڈل کے بعد ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے میڈیا ہاﺅس ’بول میڈیا گروپ ‘ کی نشریات روکنے کے اعلان کے بعد پاکستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کسی بھی چینل کی بندش قابل قبول نہیں ہے اور صحافی برادری کا معاشی قتل بھی نامنظور ہے ۔

پی ایف یو جے کے مطالبے کے بعد میڈیا گروپ دنیا نیوز نے اس مطالبے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی صحافت کا سنہری دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چینل کی بندش سے صحافیوں کا روزگار متاثر ہوتا ہے اس لیے صحافیوں کے معاشی قتل کو ہر گز گبول نہیں کیا جائے گا ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز نے صحافیوں کے درینہ مسئلہ کے حق میں آواز بلند کی ہے اور دنیا نیوز کی طرح باقی چینلز کو بھی صحافیوں کے لیے سامنے آنا چاہیئے ۔ دنیا نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صحافیوں کا معاشی قتل انہیں منظور نہیں ہے اور ملزامت سے دوچار صحافیوں کے لیے جہاں تک ہو سکا وہ مدد کریں گے ۔

مزید :

لاہور -