علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے بات چیت ، گرفتاری دینے پر آمادہ

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے بات چیت ، گرفتاری دینے پر آمادہ
علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے بات چیت ، گرفتاری دینے پر آمادہ

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخواہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ان کے گھر پر موجود ہے جبکہ ان کی جانب سے گرفتاری دینے سے انکار کیا جا رہا تھا ۔

 علی امین گنڈا پور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کا  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ اس رابطہ کے بعد علی امین گنڈا پور پولیس کو اپنی گرفتاری دینے کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس میں کوئی سیاست نہیں ہے اور وہ صوبہ میں قانون کے مطابق کام کرنے کے لیے بااختیار ہیں ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -