ATMکی دنیا میں چین نے تہلکہ برپا کر دیا ،ایسی ٹیکنالوجی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

ATMکی دنیا میں چین نے تہلکہ برپا کر دیا ،ایسی ٹیکنالوجی کہ کوئی سوچ بھی نہیں ...
ATMکی دنیا میں چین نے تہلکہ برپا کر دیا ،ایسی ٹیکنالوجی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اے ٹی ایم مشین کے ذریعے فراڈ کے خلاف انتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے چین نے پہلی دفعہ ایک ایسی مشین متعارف کروادی ہے جو رقم نکالنے والے کے چہرے کی شناخت کرے گی اور ڈیٹا بیس میں محفوظ کی گئی تصویر کے ساتھ میچنگ ہونے پر ہی رقم نکالے گی۔

مزیدپڑھیں:گوگل کا ایک اور تہلکہ خیز منصوبہ،عنقریب اپنے کپڑوں سے اپنا موبائل فون کنٹرول کریں
صارف کی تصویر بینک کے ڈیٹا میںمحفوظ کی جائے گی اور اے ٹی ایم پر لگا کیمرہ رقم نکالتے ہوئے صارف کے چہرے کی شناخت کرے گا اور اسے ڈیٹا بیس میں سٹور کی گئی تصویر کے ساتھ ملا کر دیکھے گا۔ مشین میں یہ صلاحیت بھی رکھی گئی ہے کہ وہ چہرے میں وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کو بھی پہچان سکے اور مناسب مقدار میں موجود تبدیلیوں کے باوجود صارف کو پہچان لے۔
یہ منفرد مشین سنگہوا یونیورسٹی اور ٹیکنالوجی کمپنی زیکوان کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ مشین کے ذریعے رقم نکالنے کے علاوہ رقم کا تبادلہ بھی کیا جاسکے گا جبکہ یہ تمام جمع کرائے گئے کرنسی نوٹوں کا سیریل نمبر بھی یاد رکھے گی تاکہ جعلی کرنسی کا استعمال ممکن نہ ہو۔