شادی نے فٹنس متاثر کی، ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد

شادی نے فٹنس متاثر کی، ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد
شادی نے فٹنس متاثر کی، ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد

  


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نومنتخب ٹوئنٹی 20 کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کی وجہ سے ہی ان کی فٹنس کا معیار کم ہوا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد کچھ دعوتیں وغیرہ بھی ہوتی ہیں اور ان میں مرغن غذائیں کھانی پڑ تیں ہیں۔ اگر آپ نہ کھائیں تو کچھ قریبی رشتہ دار ناراض ہو جاتے ہیں اور جب میز پر اتنی مزے مزے کی ڈشز ہوں تو تھوڑی بد احتیاطی ہو ہی جاتی ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ میں ایک کرکٹر ہوں اور اگر کرکٹ کھیلنی ہے تو فٹنس بھی بہتر بنانی ہو گی۔ میں اپنی فٹنس کو بہتر بنا رہا ہوں اور اس کے ساتھ میں نیٹ پر بھی روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کر رہا ہوں جہاں تک میرے بس میں ہے۔

مزید : کھیل