کچھ مینڈک باہر نکل آئے ہیں اور برسات سے پہلے ”ٹرٹر “ کر رہے ہیں:عابد شیر علی

کچھ مینڈک باہر نکل آئے ہیں اور برسات سے پہلے ”ٹرٹر “ کر رہے ہیں:عابد شیر علی
کچھ مینڈک باہر نکل آئے ہیں اور برسات سے پہلے ”ٹرٹر “ کر رہے ہیں:عابد شیر علی

  


ملتان (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے ترقی میں رکاوٹ بننے کیلئے کچھ مینڈک باہر نکل آئے ہیںاور برسات سے پہلے ”ٹرٹر “ کر رہے ہیں۔ عمران خان اپنی زبان بند رکھیں ورنہ حالات خراب ہو جائیں گے، ڈرون حملے ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ڈرون حملوں کے خلاف جو مﺅقف موجودہ حکومت نے دیا ہے وہ کسی بھی حکومت نے نہیں دیا۔ ماہ رمضان میں سحرو افطار کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، 2018 ءلوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا اگر مکمل نہیں تو لوڈشیڈنگ کا 90 فیصد خاتمہ ضرور کر دیا جائیگا۔

حیران کن خبرآگئی ، وزیراعظم کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستان سے ریٹائرڈ میجرجنرل ڈاکٹر لندن بھیج دیاگیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر میپکو ہیڈ آفس خانیوال روڈ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ عابد شیر علی نے کہا یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف موجودہ حکومت اور ملٹری ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں اور ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے آپریشن کو اگر سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا ڈومور کے مطالبات کرنے والوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج قربانیاں دیں لیکن دہشت گردی کا خاتمہ ہو کررہے گا اور ہمیشہ کیلئے امن و امان قائم ہو گا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے ملک معاشی طاقت بننے جارہا ہے۔

مزید : ملتان