مصر : مسلم لڑکی سے دوستی کی افواہ ، مشتعل عربوں نے 7مسیحی گھروں کو آگ لگادی ، 70سالہ خاتون کو برہنہ کر کے پریڈ
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصری دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں مسلم لڑکی سے دوستی کی افواہ پر مشتعل عربوں نے ایک مسیحی بستی پر حملہ کرکے 7 گھروں کو آگ لگادی جبکہ مسیحی نوجوان کی 70سالہ ماں کو برہنہ کر کے گلیوں میں پریڈ کرائی گئی ۔
امریکہ سمیت دنیا کے 7طاقتور ممالک چین کیخلاف متحدہ ہوگئے ، نیا خطرہ ، کشیدگی کو ہوا نہ دی جائے:بیجنگ
گارجین کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسیحی آبادی کا تعلق مقامی قبطی کلیسا سے ہے۔علاقے میں ایک قبطی نوجوان اور ایک مسلمان لڑکی کے درمیان دوستی کی افواہ پھیلی تھی جس پر مشتعل افراد نے مسیحیوں پر دھاوا بولا۔ قبطی مسیحیوں کے نمائندہ افراد نے بتایا کہ پولیس نے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور مسیحیوں کے گھروں کی سلامتی کا خیال نہیں رکھا۔پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس نے بربریت میں ملوث 6افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 12کی تلاش کی جا رہی ہے ۔