شناختی کارڈز کی مرحلہ وار تصدیق ، نادرا نے لائحہ عمل مرتب کر لیا

شناختی کارڈز کی مرحلہ وار تصدیق ، نادرا نے لائحہ عمل مرتب کر لیا
شناختی کارڈز کی مرحلہ وار تصدیق ، نادرا نے لائحہ عمل مرتب کر لیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) نے قومی شناختی کارڈ ز کی تصدیق کے ایک خصوسی لائحہ ترتیب دیدیا جس کے تحت شناختی کارڈ کی تصدیق کی جائے گی ۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق شناختی کارڈ کی تصدیق کا یہ عمل مرحلہ وار ہو گا اس حوالے سے جن علاقوں سے زیادہ مشکوک شناختی کارڈ اب تک سامنے آئے ان کی پہلے تصدیق کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میںبلوچستان ، دوسرے میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کی تصدیق کی جائے گی ۔ تیسرے مرحلے میں ، فاٹا ، چوتھے میںخیبر پختونخوا اور آخری مرحلے میں پنجاب میں شناختی کارڈ کی تصدیق کی جائے گی۔

پولیس مال خانے سے جدید اسلحہ نکلواکر سانحہ صفورا کے ملزمان کو دیا، فشرمین کواپریٹوسوسائٹی کے گرفتارسابق عہدیدار کی جے آئی ٹی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

ذرائع کے مطابق نارا کی طرف سے نادرا کو ملنے والے غیر ملکیوں کے ڈیٹا کی تصدیق بھی پہلے مرحلے میں ہو گی۔ نارا نے نادرا میں ضم ہونے سے پہلے نادرا کو تمام ڈیٹا فراہم کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نادرا شناختی کارڈ کی تصدیق کا لائحہ عمل حتمی منظوری کیلئے وزیر داخلہ کو دیگا ۔ سب سے پہلے ان شناختی کارڈز کی تصدیق ہو گی جن کا نادرا کے پاس بائیو میٹرک نہیں، تصدیقی عمل کیلئے انٹیلی جنس اداروں کی مدد بھی لی جائے گی، نادرا کا ویجیلنس سیل بھی رپورٹ دے گا۔

مزید : قومی