62فیصد امریکی فیس بک پر خبریں پڑھتے ہیں

62فیصد امریکی فیس بک پر خبریں پڑھتے ہیں
62فیصد امریکی فیس بک پر خبریں پڑھتے ہیں

  


واشنگٹن(ویب ڈیسک) ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں اہم خبریں حاصل کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد فیس بک کی خبروں کو اہمیت دیتی ہے۔پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ سروے کے مطابق 62 فیصد بالغ افراد خبریں حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں، جن میں سے 18 فیصد کو اکثر ملتی ہیں۔سروے کے مطابق خبریں حاصل کرنے کے لیے 66 فیصد فیس بک، 59 فیصد ٹوئٹر اور سات سے 10 فیصد لوگ ریڈ اٹ استعمال کرتے ہیں۔سروے میں بتایا گیا ہے امریکہ کی ک±ل آبادی میں سے 44 فیصد یعنی دو تہائی اکثریت فیس بک استعمال کرتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی