سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کی چارتاریخی مساجد میں غیر مسلموں کو جانے کی اجازت دیدی

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کی چارتاریخی مساجد میں غیر مسلموں کو جانے کی اجازت ...
سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کی چارتاریخی مساجد میں غیر مسلموں کو جانے کی اجازت دیدی

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد غیرمسلموں کے لیے کھول دی ہیں۔

ویب سائٹ العریبہ نے سعودی اخبار’عکاظ‘ کے حوالے سے کہاہے کہ غیرمسلم شہریوں کو مساجد میں آنے کی اجازت دینے کا مقصد انہیں اسلامی تہذیب وثقافت اور اسلامی فن تعمیر سے روشناس کرنا ہے۔ویب سائٹ کا کہناہے کہ مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد جامع مسجد الرحم، جامع مسجد التقویٰ، جامع مسجد شاہ فہد اور جامع مسجد شاہ سعود میں غیرمسلموں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

مدینہ منورہ میں مسجد قباءکے امام وخطیب الشیخ صالح المغامسی نے غیرمسلموں کے مساجد میں داخلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسجد میں کوئی بھی شخص داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔ اسلام میں غیرمسلموں کے مساجد میں داخلے پر کوئی ممانعت نہیں۔

مزید : عرب دنیا