نیلسن منڈیلا کی جائیداد تقسیم، ترکہ میں ڈرائیور بھی حصہ دار

نیلسن منڈیلا کی جائیداد تقسیم، ترکہ میں ڈرائیور بھی حصہ دار
نیلسن منڈیلا کی جائیداد تقسیم، ترکہ میں ڈرائیور بھی حصہ دار

  


جوہانسبرگ (صباح نیوز ) جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کیخلاف جدوجہد کی علامت نیلسن مینڈیلا کے انتقال کے بعد ان کی جائیداد ورثا میں تقسیم کر دی گئی۔ میراث پانیوالوں میں ان کا ڈرائیور، خاتون سیکرٹری اور متعدد تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔ نیلسن مینڈیلا نے وصیت کی تھی کہ ان کے ترکہ سے ڈرائیور ، خاتون سیکرٹری اور ان تعلیمی ادارو ں کو بھی حصہ دیا جائے جن میں وہ وزیر تعلیم رہے ۔ جو ہانسبرگ میں میراث کی تقسیم کی علامتی تقریب میں مینڈیلا کے ڈرائیور مائیک مبونیا نے 32 سو ڈالر وصول کئے ، اتنی ہی رقوم ان کی خاتون سیکرٹری زیلد الا گرانگ کو بھی ادا کی گئی۔ اس موقع پر ڈرائیور مائیک مبونیا کا کہنا تھا مینڈیلا ملازمین کیساتھ کتنی محبت کرتے تھے اور وہ کتنے سخی تھے۔ یہ ان کی وصیت سے ثابت ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیلسن مینڈیلا کی کچھ جائیداد کا تنازع بھی چل رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی