دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان 130نمبرپر ۔ ۔ ۔

دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان 130نمبرپر ۔ ۔ ۔

لندن (ویب ڈیسک) دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں بدقسمتی سے پاکستان کا نمبر130ہے جو نیچے سے بارہویں نمبر پرہے جبکہ اسی فہرست میں بھار ت کانمبر99ہے،مجموعی طورپر مطالعے میں 142ممالک کو شامل کیاگیا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ہرسال دنیا کے امیر، خوشحال ، صحت مند اور محفوظ ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے ، اس سال کی فہرست میں ناروے پہلے ، سوئٹزرلینڈ دوسرے اور ڈنمارک تیسرے نمبر پر ہے ۔لندن میں واقع لیگاٹم انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری ’عالمی خوشحالی انڈیکس‘ میں صرف دولت کو ہی شامل نہیں کیاگیا بلکہ 89عوامل کا جائزہ لیاگیا جن میں مواقع، طرزحکومت ، تعلیم ، صحت ، خوشحالی ، شخصی آزادی ، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی شامل ہے ۔

مزید : قومی