ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیاں، عدالت کا سابق وزیر محنت اور افرادی قوت کو توہین عدالت کیس میں شامل کرنے کا حکم

ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیاں، عدالت کا سابق وزیر محنت اور افرادی قوت ...
ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیاں، عدالت کا سابق وزیر محنت اور افرادی قوت کو توہین عدالت کیس میں شامل کرنے کا حکم

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس سابق وزیر محنت اور افرادی قوت کو توہین عدالت کیس میں شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیر اعظم کے خاندان سے زیادہ پاکستان کو نوازشریف کی ضرورت ہے: رانا ثنا اللہ

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ 2011ءمیں محنت و افرادی قوت کے وزیر کون تھے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہ نہیں جانتے، پتہ کر کے بتائیں گے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ اس وقت جو بھی وزیر تھا اسے توہین عدالت کیس میں شامل کیا جائے کیونکہ انہوں نے بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت سابق وزیر محنت و افرادی قوت سمیت 3 افراد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

پاناما لیکس پر وزیراعظم سے مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،میرا اور پارٹی کا موقف ایک ہے : آصف زرداری

مزید : اسلام آباد