احمد شہزاد اور عمر اکمل کو رہنمائی کی ضرورت، ٹیم سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں :معین خان

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو رہنمائی کی ضرورت، ٹیم سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں ...
احمد شہزاد اور عمر اکمل کو رہنمائی کی ضرورت، ٹیم سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں :معین خان

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے کہا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے باہرکرکے بہتری کی توقع نہیں رکھی جاسکتی انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے۔

معین خان کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کھلاڑیوں کے کم پڑھے لکھے ہونے کی بات سمجھ سے بالا تر ہے اگر کھلاڑیوں کی انگلش کمزور تھی تو پھر کوچ غیر ملکی کیوں رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے تو قصور بھی بتایا جائے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے دور کرکے بہتری کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ ماضی میں بھی کھلاڑی غلطیاں کرتے رہے ہیں لیکن ہر دور میں چلبلے کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا جاتا رہا ہے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بھی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معین خان رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 17 جون سے شروع ہوگا جس میں آٹھ ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

مزید : کھیل