پورے پاکستان میں ایک ہی دن روزہ اور عید، وزیر مذہبی امور کل مفتی پوپلزئی سے ملاقات کریں گے

پورے پاکستان میں ایک ہی دن روزہ اور عید، وزیر مذہبی امور کل مفتی پوپلزئی سے ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پورے پاکستان میں روزہ اورعید ایک ہی دن کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مفتی پوپلز ئی سے ملاقات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر مذہبی امور کل پشاور میں مفتی پوپلزئی سے ملاقات کر کے انہیں پورے پاکستان میں روزہ اور عید ایک ہی دن کرنے پر قائل کریں گے جبکہ علاقہ عمائدین کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔

مزید : قومی