محمد حفیظ نے علاج کیلئے برطانوی داکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کرلیا

محمد حفیظ نے علاج کیلئے برطانوی داکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کرلیا
محمد حفیظ نے علاج کیلئے برطانوی داکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کرلیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے گھنٹے کی انجری کا علاج کرانے کیلئے برطانوی داکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کراچی میں پیر کو اپنے گھٹنے کی چوتھی مرتبہ ایم آرآئی کرائی ہے اورانہوں نے برطانوی ڈاکٹر ظفر اقبال کی ہدایت پر ایم آر آئی کرائی ہے ۔ دوسری طرف پی سی بی نے برطانوی ڈاکٹر سے علاج کرانے کی صورت میں محمد حفیظ کے علاج کے اخراجات اٹھانے سے انکار کردیا ہے اور ڈاکٹر ظفر اقبال سے علاج کی صورت میں علاج اور سفر کے تمام اخراجات محمد حفیظ کو خود اٹھانے پڑیں گے ۔

مزید : کھیل


loading...