ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے انگلینڈ میں ایجنٹس کی دستاویزات طلب کرلیں

ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے انگلینڈ میں ایجنٹس ...
ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے انگلینڈ میں ایجنٹس کی دستاویزات طلب کرلیں

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کو دورہ انگلینڈ میں فکسنگ کے خدشات ستانے لگے اور حفظ ما تقدم کے طور پر پی سی بی نے کرکٹرز کے انگلینڈ میں ایجنٹس کی دستاویزات طلب کرلیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستانی ٹیم کے ساتھ اکثر ہی خوشگوار واقعات پیش آتے رہتے ہیں جبکہ 2010 میں پاکستان کے تین کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں بھی ملوث پائے گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں پی سی بی نے کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں موجود ایجنٹس کی دستاویزات بھی جلد از جلد جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایجنٹس کی دستاویزات کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے طلب کی ہیں۔

مزید : کھیل