آپ کی پرواز غیر محفوظ ہو سکتی ہے، عملے کے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ میں کوتاہی کا انکشاف

آپ کی پرواز غیر محفوظ ہو سکتی ہے، عملے کے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ میں کوتاہی کا ...
آپ کی پرواز غیر محفوظ ہو سکتی ہے، عملے کے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ میں کوتاہی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں ائیر لائنز کی جانب سے تمام پروازوں کے عملے کا بظاہر پری فلائیٹ میڈیکل ایگزامینیشن نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس کی جانب سے ائیرلائنز کو پری فلائیٹ میڈیکل ایگزامینیشن رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ دوسری جانب ائیر لائنز کا اصرار ہے کہ عملے کی فٹنس اور کسی نشہ میں مبتلا نہ ہونے کی یقین دہانی کرنا سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔ خیال رہے نومبر میں شاہین ائیر لائن کی ایک پرواز لاہور ائیرپورٹ پر رن وے سے اتر گئی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ طیارے کا پائلٹ تھکا ہوا اور نشے میں تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایرو میڈیکل ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال نے 10 مئی کو متعلقہ حکام کو یاددہانی کرائی تھی کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ کچھ آپریٹرز معیارات پر پورا نہیں اتر رہی اور اپنی ہفتہ وار رپورٹس جمع نہیں کروا رہے ہیں۔ اخبار نوائے وقت کے کے مطابق سول ایوی ایشن کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کاک پٹ اور کیبن کے عملے کا میڈیکل معائنہ کرائے‘ اتھارٹی کے پاس اس مقصد کیلئے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کا بورڈ بھی موجود ہے۔ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اسکے ڈاکٹر کبھی کبھی اور اچانک پری میڈیکل چیک اپ کرتے ہیں اور مختلف ائیرلائنز کو باقاعدگی سے عملے کے چیک اپ کی ہدایات کی گئی ہیں۔ رابطہ کرنے پر پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی یاد دہانی موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے اپنے مسافروں کی سکیورٹی اور سیفٹی پر کبھی کمپرو مائز نہیں کیا۔

مزید :

لاہور -