افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس میں 3 نادرا افسروں اور 3 افغانیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس میں 3 نادرا افسروں اور 3 ...
افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس میں 3 نادرا افسروں اور 3 افغانیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

  


کراچی (آئی این پی) وفاقی اینٹی کرپشن بورڈ نے افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس میں 3 نادرا افسروں اور 3 افغانیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 3 نادرا افسروں جن میں فیصل، ہدایت اور عبدالقادر جبکہ 3 افغانیوں شبانہ، بشیراور شبیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق نادرا افسروں نے 2016ءمیں 256 غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری کئے تھے۔

مزید : کراچی