شہباز شریف نے انسداد تشدد خواتین اتھارٹی بنانے کی منظوری دیدی: سلمان صوفی

شہباز شریف نے انسداد تشدد خواتین اتھارٹی بنانے کی منظوری دیدی: سلمان صوفی
شہباز شریف نے انسداد تشدد خواتین اتھارٹی بنانے کی منظوری دیدی: سلمان صوفی

  


لاہور (ویب ڈیسک) سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاءاینڈ آرڈر سلمان صوفی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے انسداد کیلئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ صوبہ کے 36 اضلاع میں خواتین پر تشدد کے انسداد کیلئے قائم خصوصی مراکز (VAWC) کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور پنجاب پر وٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 ءکے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ نے ایس ایم یو کی سفارشات پر اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دی، اتھارٹی کا مقصد خواتین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے راہ میں میں حائل رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

وی اے ڈبلیو سی پر انصاف کی فراہمی کیلئے ایف آئی آر کا اندراج ، پراسکیوشن ، میڈیکولیگل، فرانزکس، ماہر نفسیات اور شیلٹرہوم ایک چھت تلے میسر ہونگے، ملتان میں پہلے انسداد تشدد مرکزکی تعمیر موسم گرما کے آخر تک متوقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق خواتین ججز، اعلیٰ سرکاری حکام اور وکلاءوی اے ڈبلیو سی اتھارٹی کے ارکان ہونگے جو ان مراکز کے قیام کیلئے تمام مراحل کی مانیٹرنگ اور تشدد کا شکار خاتون کو انصاف کی فراہمی میں معاون ہونگے۔

اتھارٹی کے ضوابط کار ، سٹرکچر اور تشکیل کے عمل کیلئے صوبائی وزیر قانون کی چیئرمین شپ میں سپیشل کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے، میں رانا مقبول ، آئی جی پنجاب ، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کمیٹی کے رکن ہونگے۔ وی اے سی مراکز پر پولیس آفیسر ز ، پراسکیوٹر ، ماہر نفسیات سمیت تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہو گا۔

مزید : لاہور


loading...