سعودیہ اور بحرین میں بھارتی خواتین کی فروخت کا انکشاف

سعودیہ اور بحرین میں بھارتی خواتین کی فروخت کا انکشاف
سعودیہ اور بحرین میں بھارتی خواتین کی فروخت کا انکشاف

  


لندن (ویب ڈیسک)ایک برطانوی اخبار نے سعودی عرب اور بحرین میں ہندوستانی خواتین کی فروخت کا انکشاف کیا ہے۔روزنامہ انڈی پینڈینٹ نے ہفتے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستانی ملازماو¿ں کو سعودی عرب اور بحرین میں تجارتی اشیا کے طور پر انتہائی کم قیمت میں فروخت کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہر ہندوستانی ملازمہ چار ہزار پونڈ میں جبکہ بحرین میں دوہزار پونڈ میں فروخت ہوتی ہے۔ اخبار کے مطابق ہندوستانی رکن پارلیمنٹ راگوناتھ ریڈی کا کہنا ہے کہ ریکروٹنگ کرنے والی بعض کمپنیاں ہندوستانی خواتین کو بیرون ملک اچھی ملازمت، اور بہتر تنخواہوں کا جھانسہ دیکر باہر لے جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں ، ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی انہیں غیر قانونی طور پر روکے رکھتی ہیں جس کے بعد انہیں پہلے جیل میں پھر جیل سے جھڑانے کے بعد فروخت کر دیتی ہیں۔

مزید : عرب دنیا