نوجوان سے ایسی غلطی ہوگئی کہ والدین کا سامنا کرنے کی بجائے درخت سے جھول کر خود کشی کرلی، ایسی کیا غلطی تھی کہ اتنا بڑا قدم اٹھالیا؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

نوجوان سے ایسی غلطی ہوگئی کہ والدین کا سامنا کرنے کی بجائے درخت سے جھول کر ...
نوجوان سے ایسی غلطی ہوگئی کہ والدین کا سامنا کرنے کی بجائے درخت سے جھول کر خود کشی کرلی، ایسی کیا غلطی تھی کہ اتنا بڑا قدم اٹھالیا؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) ایک18سالہ نوجوان نے صرف اس وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیونکہ جو نئی گاڑی اسے والدین نے تحفے میں دی تھی ،اس کا وہ غلطی سے حادثہ کربیٹھا۔تفصیلات کے مطابق برک شائر کے روسلن گوٹو نامی نوجوان کو اس کے والدین نے ایک نئی گاڑی تحفے میں دی تھی لیکن اسے چلاتے ہوئے وہ حادثے کا شکار ہوگیا،اس حادثے کے بعد وہ اپنے والدین کا سامناکرنے سے اس قدر خوفزدہ ہوا کہ اس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔نوجوان نے وقوعہ کی رات اپنی ماں کو ٹیکسٹ میسج بھیجا جس میں اس نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کے گھر رات کو رکے گا۔صبح 6بجے اس کا دوبارہ میسج آیا جس میں اس نے لکھا کہ اسے بہت افسوس ہے کہ وہ سب کو اس حالت میں چھوڑ کر جارہا ہے لیکن اس طرح جانا بہتر ہے اور وہ اوپر سے بیٹھ کر سب کو دیکھے گا۔اس کی دوست ایتھینا لا کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کے حادثے کے بعد بہت زیادہ خوفزدہ تھا اور کہہ رہا تھا کہ وہ کس طرح اپنے والدین کا سامنا کرے گا،جس کے بعد اس نے رسی اور کچھ ڈرگس مانگیں۔اس بات پر اس کی دوست نے کہا کہ وہ بے وقوفوں والی باتیں کیوں کر رہا ہے،وہ گھر سے باہر کسی کام سے گئی لیکن بعد میں اسے علم ہواکہ نوجوان نے ایک پارک میں درخت کے ساتھ لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -