مغلپورہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

مغلپورہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
مغلپورہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مغلپورہ میں تین سالہ بچہ گلی میں واقع کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سبحان نامی بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گیا ،گھر والوں نے بچے کو ڈھونڈا تو اس کی لاش کھلے مین ہول سے ملی جس پر بچے کا باپ بے ہوش ہو گیا ۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو کئی بار کھلے مین ہولز کو بند کرنے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فی الفور مین ہول بند کرنے کی ہدایت کی ہے.

مزید : لاہور