گوجرانوالہ میں حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

گوجرانوالہ میں حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار
گوجرانوالہ میں حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

  


گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے گوجرانوالہ کے علاقے منی اسٹیڈیم کے قریب کارروائی کر کے کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار دہشت گردکی شناخت فیصل بابر کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پریشر ککر بم ،ٹائمر ،با ل بیئر نگ اورڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں ۔فیصل بابر کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

مزید : گوجرانوالہ