اداکارہ لیلیٰ نجی ٹی وی چینل کی افطار ٹرانسمیشن حاصل کرنے میں ناکام ہو گئیں

اداکارہ لیلیٰ نجی ٹی وی چینل کی افطار ٹرانسمیشن حاصل کرنے میں ناکام ہو گئیں

لاہور ( این این آئی)اداکارہ لیلیٰ رمضان المبارک کے دوران نجی ٹی وی چینل کی افطار ٹرانسمیشن حاصل کرنے میں ناکام ہو گئیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ لیلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران نجی ٹی وی چینل کی افطار ٹرانسمیشن کے لئے رابطہ کیا تھا مگر متعلقہ انتظامیہ نے اداکارہ کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹی وی چینل نے اپنی افطار ٹرانسمیشن کے لئے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ، اس لیے آپ کے لئے کوئی چانس نہیں ۔ تاہم اگر ضرورت ہوئی تو آپ کو اطلاع کر دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ لیلیٰ ابھی بھی دیگر نجی ٹی وی چینلز پر کام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید : کلچر