فلم ’’پاکستان کی قسم‘‘ کی کاسٹ مکمل

فلم ’’پاکستان کی قسم‘‘ کی کاسٹ مکمل

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فلمساز وہدائتکار نوید رضا نے اپنی نئی فلم’’پاکستان کی قسم‘‘ بارے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس فلم کی کہانی حب الوطنی پر لکھی گئی ہے جو فلم بینوں کو مدتوں یاد رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں نوید رضا نے کہاکہ اس فلم کے ڈائریکٹر پروڈیوسر وہ خود ہی ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ ناز نے لکھی ہے اس فلم کی کاسٹ میں ببرک شاہ،ارباز خان،شبیراحمد ۔علیناسحر،عینی طاہرہ،ہمایوں گل،دعاعلی،ندیم ساجداور دیگر اداکار شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز عید کے بعد کردیاجائیگا۔ان دنوں اس کا میوزک مکمل کیا جارہا ہے۔نویدرضا نے مذید کہاکہ اس وقت ان کی دو فلمیں مکمل ہوچکی ہیں اور ڈبنگ کے مراحل میں ہیں ان کی یہ نئی فلم بھی جلد مکمل کرلی جائیگی اور عید الاضحیٰ پر یہ تینوں فلمیں لگادی جائینگی۔

مزید : کلچر