کبھی ضرورت مند انسانیت کی خدمت میں پیچھے نہیں رہی‘ ڈولی
لاہور(این این آئی) اداکارہ و ماڈل ڈولی نے کہا ہے کہ دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے اور جو لوگ فلاح وبہود کے کام کرتے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی کبھی ضرورت مند انسانیت کی خدمت میں پیچھے نہیں رہی۔ شوبز کی جگ مگ کرتی دنیا سے ضرورت مند اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے لیے ہمیشہ میرے دل میں عزت و احترام رہاہے۔ڈولی نے کہا کہ میرا فلسفہ جیو اور جینے دو کا ہے ۔ میں دوسروں کی کامیابیوں سے خوش ہوتی ہوں ۔ خدا کا شکر ہے کہ میرے دل میں کبھی کسی کے لیے حسد پیدا نہیں ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے ہر منزل پر مجھے کامیابیوں سے نوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ خود بھی خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں اس سے آپ کو دلی سکون ملے گا۔