پورٹ ٹرسٹ

پورٹ ٹرسٹ

 کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ پرگزشتہ24گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر 1لاکھ 75 ہزار486کارگوکی ہینڈلنگ کی گئی جس میں 1لاکھ 38 ہزار194درآمدی اور37ہزار292ٹن کارگوشامل ہے ۔ منگل کے روزکراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران 88 ہزار 739ٹن خشک کارگواور49ہزار455ٹن آئل /مائع کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی جبکہ ہینڈلنگ کئے گئے برآمدی کارگومیں31ہزار92ٹن خشک کارگو اور 6 ہزار 200آئل/مائع کارگوشامل تھا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ پرگزشتہ24 گھنٹوں میں مجموعی طورپر 6جہاز لنگر انداز ہوئے اور2 جہازکار گولیکر روانہ ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران12جہازوں کی آمداور6جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

مزید : کامرس